Friday, March 29, 2024

کوئٹہ میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں وزیراعلیٰ اور کمانڈرسدرن کمانڈ کی شرکت

کوئٹہ میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں وزیراعلیٰ اور کمانڈرسدرن کمانڈ کی شرکت
September 6, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز) یوم دفاع کے سلسلے میں کوئٹہ میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے ۔ یوم دفاع کے موقع پر کو ئٹہ میں مرکزی تقریب یادگار شہدا پر منعقد کی گی  ، وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی  ، پھولوں کی چادر چڑھا ئی اور فاتحہ خوا نی بھی کی۔ تقریب میں شہدا کے لوا حقین  ، صوبائی وزیرا ، ارکان اسمبلی اور سو ل و فوجی حکام موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ بلو چستان کا کہنا تھا کہ پا کستان میں امن کا سورج طلو ع ہو چکا ہے  ،  شہدا کی قربانیوں کی بدولت آ ج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں ۔ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عا صم سلیم باجوہ نے شہدا کے لوا حقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سننے ، میڈ یا سے بات کر تے ہو ئے کمانڈر سدرن کمانڈکا کہنا تھا کہ پولیس،  ایلیٹ فورس اور لیویز کی تربیت کو مزید موثر بنانے پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ بلو چستان سمیت صوبائی وزرا نے پی اے ایف سمنگلی بیس پر یوم دفاع پاکستان کی تقریب میں شرکت کی اوروزیراعلیٰ بلو چستان نے جنگی ساز و سامان کی نمائش کا افتتاح بھی کیا۔