Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا، وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش
December 13, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے گرفتار ساتھیوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی دھرنا دیدیا۔

کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، اس موقع پر پولیس سے دھکم پیل بھی ہوئی۔ پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسز بھی احتجاج میں شریک ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز نے انسکمب روڈ پر گرفتار ساتھیوں کی رہائی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیدیا۔

ادھر کراچی میں ینگ نرسز نے بھی مطالبات کے حق میں احتجاجی مارچ کیا۔