Monday, May 13, 2024

کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ،دو بچے جاں بحق

کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکہ،دو بچے جاں بحق
February 3, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے 2بچے جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی  ہوگئے۔ گلستان روڈ پر واقع پولیس لائن میں کانسٹیبل کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی ۔دھماکے ست گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا  ۔ دھماکے کے نتیجے میں  دو کمسن بچے جن کی عمریں چھ ماہ سے ڈھائی سال ہیں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو خواتین اور چار مردوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے جنھیں ایمبولینسوں کے زریعے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو بی ایم سی برن یونٹ منتقل کردیا گیا۔