Friday, March 29, 2024

کوئٹہ میں گرامو فون پر موسیقی سننے کے دلدادہ افراد

کوئٹہ میں گرامو فون پر موسیقی سننے کے دلدادہ افراد
September 30, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ میں موسیقی کے دلدادہ افرادسال میں ایک مر تبہ ایک ایسی محفل مو سیقی کا انعقاد کر تے ہیں جہاں 1945 سے پہلے کے گیتوں کے ریکارڈ گراموں فون پر سنائے جاتے ہیں، پر وگرام تر تیب دینے کے لئے یہ افراد مل کر پیسے اکٹھے کر تے۔ کو ئٹہ میں ریکارڈ سننے کے شوقین عمر رسیدہ افراد کی جانب سے ہر سا ل مو سیقی کی ایک ایسی محفل سجا ئی جاتی ہے جہاں 1945سے پہلے کے بھو لے بسرے گیتوں کا نا یاب ریکارڈ گرا مو فون کے ذریعے سنایا جاتا ہے ۔ اس محفل میں بلو چستان اور سند ھ سے آ ئے ریکارڈ سننے کے شوقین افرادشرکت کر تے ہیں ۔ پرا نے گانے سننے کے شوقین افراد کو سال بھر اس محفل کا بڑی بے صبری سے انتظا ر رہتا ہے ۔ بلو چستان اور سندھ سے آ نے والا ہر شخص اس محفل کو اپنے ریکارڈ سے چار گانے سناتا اور خوب داد وصول کر تا ہے ، ریکارڈ سننے کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ اب یہ ریکارڈ بننا بند ہو گئے ہیں مگر اب بھی وہ اپنے شوق کو پورا کر نے کے لئے پرانے گیتوں کے ریکارڈ حاصل کرنے کی تک ودو میں لگے رہتے ہیں جس کے لئے  انہیں خطیر رقم بھی ادا کرنے پڑتی ہے ۔ اس پروگرام میں انٹر نیٹ سے گانے چلا نے کی اجازت نہیں ہو تی ،منتظمین کے مطا بق اس محفل کا انعقاد بلو چستان کے علا وہ سند ھ کے بھی بعض شہریوں میں ہو تا ہے۔