Thursday, May 9, 2024

کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
April 8, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، ڈاکٹرز نے سرکاری اسپتالوں میں بائیکاٹ ختم کرکے کام شروع کردیا، ینگ ڈاکٹرز حفاظتی کٹس، طبی آلات کی عدم فراہمی اور ڈاکٹروں پر تشدد کے خلاف سراپا احتجاج تھے ۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے حفاظتی کٹس ،طبی آلات کی عدم فراہمی ، پولیس کی جانب سے ڈاکٹروں پر تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف سراپاءاحتجاج تھے ،ڈاکٹرز نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سروسز دینے سے بائیکاٹ کردیا تھا   ، تاہم صوبائی وززاءپر مشتمل حکومتی کمیٹی اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے  ، ڈاکٹرز نے آج سے سرکاری ہسپتالوں میں بائیکاٹ ختم کرکے کام شروع کردیا ۔

صوبائی وزیر زمرک خان اچکزئی کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں ڈاکٹرز فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں جن کے جائز مطالبات تسلیم کرلئے ہیں ، طبی آلات بھی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائیگا 

۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے بائیکاٹ ختم ہونے پران کا شکر گزار ہوں کورونا وائرس نمٹاہم سب کے لئے بڑا چیلنج ہے جسے شکست دینے کے لئے سب نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔