Sunday, May 12, 2024

کوئٹہ میں پیڈ پارکنگ کے نام پر من مانیاں، شہری عاجز آگئے

کوئٹہ میں پیڈ پارکنگ کے نام پر من مانیاں، شہری عاجز آگئے
February 9, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ شہر میں پیڈ پارکنگ کے نام پر من مانیاں نہ رک سکیں۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے جاری کردہ واضح احکامات بھی ہوا میں اڑادیئے گئے۔ شہری بھی حکومت سے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں ایک جانب ٹریفک کے بڑھتے مسائل تو دوسری جانب شہر میں پیڈ پارکنک کے نام پر من مانیاں جاری ہیں۔ شہر میں پرائیویٹ پارکنگ مافیا نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے احکامات بھی دوھیں میں اڑادیئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن نے گاڑی کی پارکنگ فیس 30 روپے جبکہ موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے مقرر کی ہے تاہم شہر میں اس وقت گاڑی کی پارکنگ فیس 50 روپے سے 70 روپے جبکہ موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 20 سے 40 روپے وصول کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ شہر میں بڑھتی آبادی کے باعث پلاننگ کے فقدان نے بھی مسائل کھڑے کئے ہیں۔ شہر میں ضلعی انتطامیہ کی کارکردگی مایوس کن ہے جس کی وجہ سے مافیا بے لگا م ہیں۔

صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں پارکنگ پلازوں کی تعمیر بھی تاحال مکمل نہیں ہو سکی ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کے مسائل مزید گھمبیر ہوتے جارہے ہیں۔