Friday, May 17, 2024

کوئٹہ میں پولیس نے خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

کوئٹہ میں پولیس نے خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا
May 30, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں دہشت گردی کی سازش ناکام بنا دی گئی۔ پولیس نے خودکش بمبار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق نماز مغربین کی ادائیگی کے دوران خاتون کے کپڑوں میں ملبوس ایک خود کش حملہ آور نے میکانگی روڈ پر امام بارگاہ ناصرالعزاں میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کی جانب سے روکے جانے حملہ آور نے پولیس پر دستی بم پھینکا جس سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا تاہم اس نے امام بارگاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کر لیا جس نے حملہ آور کے جسم پر بندھی دس سے بارہ کلو وزنی خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں دو خود کش حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ سکیورٹی خدشات کے باعث آج یوم القدس ریلی نہیں نکالی جائے گی۔ کوئٹہ میں سکیورٹی خدشات کے باعث ایف سی اور پولیس نے مشترکہ سکیورٹی پلان بھی ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت مساجد میں جاری تراویح اور اعتکاف پر بیٹھے شہریوں کہ حفاظت سمیت عید کی شاپنگ میں مصروف خواتین اوربچوں کی حفاظت کے لئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔