Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ ، پرائیوٹ اسپتال ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

کوئٹہ ، پرائیوٹ اسپتال ایکٹ کی خلاف ورزی  کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
December 16, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے پرائیوٹ اسپتال ایکٹ کے خلاف ورزی کرنیوالی لیبارٹیز اور نرسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔ پرائیویٹ اسپتال ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والی 8 لیبارٹریز اور 2 نرسریوں کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی کا آغاز جناح روڈ  پر قائم سول اسپتال کے سامنے سے کیا گیا ۔ غیر قانونی نرسری مالکان کو ایک ہفتے میں داخل مریضوں کو فارغ کرنے  ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے مطابق پشتون آباد، عالمو چوک، سریاب روڈ سمیت دیگر علاقوں میں بھی پرائیوٹ اسپتال ایکٹ کے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہینگی۔