Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں نومولود بچوں کیلئے قائم نرسریوں میں موت کا کاروبار

کوئٹہ میں نومولود بچوں کیلئے قائم نرسریوں میں موت کا کاروبار
April 3, 2019

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں نومولود بچوں کیلئے قائم نرسریوں میں موت کا کاروبار جاری ہے۔ غیر تربیت یافتہ طبی عملہ نومولود بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگا۔ آئے روز اموات معمول بن چکیں۔

 صوبائی درالحکومت کوئٹہ کے جناح روڈ پر سول اسپتال کے سامنے ایک مرتبہ پھر نومولود بچوں کے لئے نرسریاں قائم ہوگئی ہیں۔ پی ایم ڈی ایکٹ کے خلاف قائم کی جانے ولی ان نرسریوں میں معصوم بچوں کی زندگیوں سے کھیلا جاتا ہے اور اب یہ کام ایک منافع بخش کاروبار کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ اب تک ان نرسریوں میں غفلت اور کوتاہی کے باعث سینکڑوں بچوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

وزیر اعلی بلوچستان انسپکشن ٹیم کے چیئرمین ڈاکٹرنسیم کا کہنا ہے کہ کئی بار ان نرسریوں کو تحریری طور پر نوٹسز جاری کئے گئے لیکن ستم ضریفی یہ ہے کہ سول اسپتال کاعملہ خود بھی اس کاروبار میں ملوث ہے اور ان نرسریوں سے اپنا حصہ وصول کرتا ہے۔  

 محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسپتال کے بغیر کسی اور جگہ پرنومولود بچوں کے لئے نرسریاں قائم کرنا غیر قانونی ہے تاہم بلوچستان میں اس حوالے سے قانون سازی بے حد ضروری ہے جس کے بعد سزا کا تعین بھی کیا جاسکے گا۔