Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک
July 6, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ دو فرار ہو گئے۔ کوئٹہ میں نصیر آباد کے علاقے نوتال میں سی ٹی ڈی اورایف سی نے مشترکا آپریشن کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد ضلع بولان کے علاقے چھلگری اور فتح پور درگاہ پر ہونے والے خودکش حملوں کا سہولت کار تھا۔ ہلاک دہشتگرد کی شناخت شکراللہ کے نام سے ہوئی۔ دہشتگرد کی لاش کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے ایک خودکش جیکٹ، دھماکا خیز م واد، کلاشنکوف، پستول سمیت بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔