Saturday, May 4, 2024

کوئٹہ میں موسم کی تلخی سے بچنے کیلئے مونگ پھلی کا استعمال شروع

کوئٹہ میں موسم کی تلخی سے بچنے کیلئے مونگ پھلی کا استعمال شروع
December 7, 2017

کوئٹہ (92 نیوز) سردی نے جوبن دکھایا تو کوئٹہ کے شہریوں نے موسم کی تلخی سے بچنے کیلئے مونگ پھلی کا استعمال شروع کر دیا۔
موسم سرما کی سوغاتوں میں مونگ پھلی کو اپنی افادیت اور کم قیمت ہونے کے باعث خاص اہمیت حاصل ہے۔ دسمبر کی سخت سردی ہو اور گرم گرم ریت میں بھونی جا رہی مونگ پھلیوں کی خوشبو ہو تو ہر کوئی اس کی طرف کھنچا چلا آتا ہے۔
خشک میوہ جات کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتوں کی وجہ سے غریب طبقے کے پاس ایک مونگ پھلی کا ہی سہارا باقی رہ گیا ہے۔
شہری کہتے ہیں کہ بڑھتی مہنگائی کے سبب اب تو مونگ پھلی بھی غریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے۔