Sunday, May 5, 2024

کوئٹہ میں مشن روڈ حیدری مارکیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق،7 زخمی

کوئٹہ میں مشن روڈ حیدری مارکیٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق،7 زخمی
August 6, 2019
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مشن روڈ حیدری مارکیٹ کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق،7 زخمی ہو گئے۔ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے میزان چوک کے قریب ایک ہفتے کے دوران دوسرا بم دھماکہ  ہوا۔ اس بار دہشت گردوں نے مشن روڈ کے قریب قائم جوتوں کی مارکیٹ کو نشانہ بنایا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد خریدار بن کر آئے اور جاتے ہوئے دوکان میں بارود سے برا سامان چھوڑ گئے۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے بھی جائے وقوعہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمسایہ دشمن ملک خطے میں امن و امان کو خراب کرنے کے درپے ہے تاہم دہشت گردی کی جڑتک پہنچ چکے ہیں جلد ہی مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طورپر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں3 سے 4 کلوگرام بارود استعمال کیا گیا اور اسے ریمو ٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔