Thursday, April 18, 2024

کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گردی حملہ قابل مذمت ہے، وزیراعظم، رپورٹ طلب

کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گردی حملہ قابل مذمت ہے، وزیراعظم، رپورٹ طلب
January 11, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ کوئٹہ میں مسجد پر دہشت گردی حملہ قابل مذمت ہے، بزدلانہ دہشت گرد حملے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1215888520251879424?s=20   عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مسجد کے اندر نماز پڑھتے ہوئے لوگوں کونشانہ بنایا گیا۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شہید ڈی ایس پی حاجی امان اللہ بہادر اور مثالی افسر تھے۔