Tuesday, April 16, 2024

کوئٹہ میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

کوئٹہ میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
April 4, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مزید 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے بلوچستان میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 184ہوگی۔ ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا میڈیا بریفنگ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں مقامی سطح پر کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے۔ 137 زائرین کورونا وائرس کا شکار ہوئے، عوام حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کریں گے تو سخت اقدامات کریں گے۔ لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے تمام اقدامات کر رہی ہے، ضروری طبی سامان منگوانے کے لیے وفاق سے رابطہ کیا ہے، طبی اور حفاظتی سامان منگوانے کے لیے بین الاقوامی مارکیٹ سے بھی خریداری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت کم آمدنی والے افراد کے لیے ایپ لائونچ کر رہے ہیں، ایپ کے ذریعے مستحق لوگ رجسٹریشن کر وا سکیں گے۔ ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملہ کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے، ڈاکٹرز کی حفاظت کے لیے ہر طرح کے اقدامات کر رہے ہیں۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے 47 کیسز مقامی سطح پر پھیلے ہیں، عوام گھروں میں نہ رہے تو کورونا وائرس کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا، عوام نے تعاون نہ کیا تو مجبورا مکمل لاک ڈاون کر سکتے ہیں۔