Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ میں مرغی کا انڈہ 17 روپے میں بکنے لگا

کوئٹہ میں مرغی کا انڈہ 17 روپے میں بکنے لگا
October 12, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں مہنگائی بے قابو ہو گئی ، انڈوں کی قیمتوں میں استحکام نہ آسکا ،12 روپے میں فروخت ہونےوالا انڈا 17 روپے میں بکنے لگا۔

کوئٹہ میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کررکھ دی ہے  ، سردیوں میں جہاں خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں تو وہیں روزانہ کی بنیاد پر انڈے کے نرخ بڑھ رہے ہیں  ، ایک ہفتے کے دوران 12 روپے میں فروخت ہونےوالا انڈا 17روپے میں بکنے لگاہے ۔ فی درجن انڈے180سے 2سوروپے میں فروخت ہونے لگے  ۔ مہنگائی کی نئی لہر نے عوام کو مزید مشکلات سے دوچار کردیا ہے ۔

انڈے کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ انڈے مارکیٹ سے ہمیں مہنگے مل رہے کئی دوکانداروں کو سرکاری نرخ پتا ہی نہیں،ایک ہفتے سے کوئٹہ میں انڈوں کی قیمتوںمیں اضافہ تو ہو گیا مگر ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں تاحال خاب خرگوش میں گہری نیندکے مزے لے رہے ہیں ۔