Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیم کے فراری قومی دھارے میں شامل

کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیم کے فراری قومی دھارے میں شامل
April 3, 2019

 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں مختلف کالعدم تنظیم کے فراری قومی دھارے میں شامل ہو گئے۔ بارہ کمانڈر سمیت 50 سے زائد فراریوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

 صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے کمشنر ہاﺅس میں پروقار تقریب مختلف کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 50 فراریوں کے ہتھیار پھینک کر قومی دھارے میں شامل ہونے کے لئے سجائی گئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگوتھے۔ اس موقع پر فراریوں نے ہتھیار جمع کرائے جبکہ حکومت کی جانب سے فراریوں میں نقد رقم بھی فراہم کی گئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا کہنا تھا کہ دشمن کے بہکاوے میں آکر بندوق اٹھانے والے فراری بھٹکے ہوئے تھے تاہم اب وطن کی ترقی کے لئے لوٹنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔  

ہتھیار پھینکنے والے فراریوں نے اس عزم کا اظہار کیا اب ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔