Saturday, May 18, 2024

کوئٹہ میں قتل کے واقعات کے بعد شہر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

کوئٹہ میں قتل کے واقعات کے بعد شہر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری، اسلحہ رکھنے اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد
May 26, 2015
کوئٹہ (92نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں گزشتہ روز فائرنگ کے واقعات کے بعددفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ، قندھاری بازار اور قبیر بلڈنگ زہری مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعات میں ایک تاجر سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واقعہ کے بعد شہر میں حالات کشیدہ ہو گئے، مشتعل افراد نے شہر میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی کی جس کے بعد پولیس، ایف سی اور اے ٹی ایف کی بھاری نفری نے شہر میں حالات پر قابو پایا تاہم محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فوری طور پر شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری، اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔