Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ میں فیشن شو، ماڈلز کی ماڈرن اور ثقافتی ملبوسات میں ریمپ پر واک

کوئٹہ میں فیشن شو، ماڈلز کی ماڈرن اور ثقافتی ملبوسات میں ریمپ پر واک
October 18, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ پریس کلب میں موڈ الیون کی جانب سے رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شریک ماڈلز نے ریمپ پر واک کرکے خوب جلوے بکھیرے کپڑوں کی ماڈرن کلکشن کے ساتھ ساتھ ثقافتی ملبوسات بھی شائقین کی خاص توجہ کا مرکز رہے۔ کوئٹہ میں موڈ الیون کی جانب سے بدلتے موسم کو خوش آمدید کہنے کے لئے رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، بلوچستان کے نوجوان ماڈلز نے خوبصورت ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر خوب جلوے بکھرے، ثقافتی تڑکے نے بھی شو کو چار چاند لگا دیئے۔ فیشن شو میں خواتین ماڈلز بھی پیچھے نہ رہی، شو کے آرگنائزر کہتے ہیں کہ اس طرح کے شوز سے نوجوان ماڈلز کی صلاحیتیں اُبھرکے سامنے آنے کے ساتھ ان میں اعتماد بھی بحال ہوگا۔ موسمی لباس کونت نئے انداز میں ڈھال کر تیار کردہ اِن ملبوسات کے ساتھ ساتھ دلکش اور دیدہ زیب رنگ بھی توجہ کا مرکز بنے رہے۔