Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام آپریشنل ایکسیلنس ایوارڈ کا اہتمام

کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام آپریشنل ایکسیلنس ایوارڈ کا اہتمام
November 19, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیراہتمام آپریشنل ایکسیلنس ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا جس میں امن دشمنوں کو دندان شکن شکست دینے والے غازیوں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ڈیگر آف آنرز سے نوازا گیا۔ پاک سر زمین پر جب بھی دشمن نے اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہی تو اسکے سامنے سب سے بڑی رکاوت اس دھرتی پاں کے بہادر سپوت رہے جنہوں نے سر پر کفن باندھ کر دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا۔ اس جنگ میں ہماری افواج کے کئی بہادر سپوت جام شہادت نوش کر گئے تو بہت سے دشمن کی آنکھیں نوچ آئے اور غازی کہلائے۔ بلوچستان مین امن کے دشمنوں کو دھول چٹا دینے والے ان غازیوں کو ڈیگر آف آنرز ایوارڈ سے نوازا گیا جنہوں نے دہشت اور وحشت کے مریدوں کی کمریں توڑیں۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی فورسز پر فخر ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے۔ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں نے بلوچستان کو امن کا گہوارہ بنایا۔ تقریب میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد میں بھی ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔