Sunday, May 19, 2024

کوئٹہ میں عید کی خریداری جوش و خروش سے جاری

کوئٹہ میں عید کی خریداری جوش و خروش سے جاری
May 31, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں عید کی خریداری جو ش و خروش سے جاری ہے ۔ خوا تین کی بڑی تعداد ملبوسات کے ساتھ میچنگ جیولری اور چوڑیوں کی تگ و دو میں مصروف ہیں۔ ہاتھوں میں کھنکھن کھنکتی چوڑیاں اور کانوں میں چمکتے دھمکتے جھومکے اگر ملبوسات کے ساتھ میچنگ مل جائیں تو خواتین کی خوشی دیدنی ہوتی ہے ۔ یہی وجہ ہے کوئٹہ کی چوڑی گلی میں خواتین کبھی دکانوں کے چکر لگا رہی ہیں مگر اس مشن میں کامیابی بڑی مشکل سے ہی کسی کسی خاتون کو نصیب ہو رہی ہے۔ چوڑی گلی میں کانچ کی چوڑیوں پر مخمل ، زیرں اور کڑھوں پر نگ موتی جبکہ جیو لری میں کندھن ، سلور اور میٹل کی جیولری خواتین کی توجہ کا مرکز ہے۔ دکانداروں کی بھی کوشش ہے کہ کوئی خاتون کہیں خالی ہاتھ نا چلی جائیں ۔ تھکن کے باوجود ایک کے بعد ایک چیز نکال کر دیکھا رہے ہیں۔ خواتین کے پاس اب وقت کم اور مقا بلہ سخت ہے۔ عید پر سب سے پیاری لگنے کے لئے خوا تین کی کو شیش جاری ہیں۔