Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں عید قرباں کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا

کوئٹہ میں عید قرباں کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا
June 28, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ  میں عید قرباں کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا، تاہم حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال مویشی منڈیا لگانے یا نہ لگانے سے متعلق لائحہ عمل طے نہیں کیا ، مشرقی بائی پاس پر قائم مرکزی مویشی منڈی میں کورنا سے بچاؤ کے لئے تمام ایس او پیز ہوا میں اڑ ا دی گئی ہے۔

کوئٹہ میں عید الضحی کی تیاریاں شروع ہو گئیں، عید قرباں کی مناسبت سے مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش لگ گیا ، عوام عید پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے من پسند مویشی کی تلاش میں تو مصروف ہے تاہم کوراناوائرس سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا بھول گئے ، مویشی منڈی میں بھیڑ کی شکل کورونا کے مزید پھیلاؤ کا سبب بن رہا ہے ۔

مشرقی بائی پاس پر قائم مرکزی مویشی منڈی میں بیوباری اور خریدار نہ ہی ماسک کا استعمال کر رہے ہیں اور نہ ہی حفاظتی دوری اختیار کی جارہی ہے،منڈی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہیں ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی تاحال مویشی منڈیوں کے قیام اورمنڈیوں سے متعلق ایس او پیز مرتب نہیں کیے جا سکے۔