Thursday, March 28, 2024

کوئٹہ میں عید الفطر کیلئے 300 سے زائد مقامات پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا

کوئٹہ میں عید الفطر کیلئے 300 سے زائد مقامات پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا
May 24, 2020

کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں عید الفطر کے لئے 3 سو سے زائد مقامات پر نماز عید کا اہتمام کیا گیا ، نماز عید کے بعد ملک و قوم کی سلا متی اور عالمی وبا کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔جام کمال نے وزیراعلی ہاوس میں نماز ادا کی ۔

کو ئٹہ میں عید الفطر کے حوا لے سے نماز عیدین کا مرکزی اجتماع عید گاہ طو غی روڈ پر منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ، اس مو قع پر علما نے اپنے پیغامات میں امت مسلمہ کی یکجہتی اور اسلام کی تعلیمات پر روشنی ڈا لی۔

 نماز کے بعد ملک کی سلا متی ، امن و بھائی چارے اور اتحاد واتفاق کے حوالے سے خصوصی دعا ئیں بھی مانگی گئی۔

 کو ئٹہ میں340مقا مات پر نماز عیدین کا اہتمام کیا گیا تھا،،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وزیراعلی ہاؤس میں ایس ا وپیز کے تحت نماز عید ادا کی  اور حفاظتی دوری اختیار کرتے ہوئے لوگوں سے عید ملے ۔

شہریوں کا کہناتھا کہ عید خوشیوں کا تہوار ضرور ہے مگر کورونا وائر س کے پیش نظر احتیاط بھی لازم و ملزوم ہے ۔

نماز کی ادئیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور قبرستانوں پہنچ کر اپنے پیاروں کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئیں بھی کیں جبکہ عید گاہوں کی سکیورتی پر 3ہزارسے زائد پو لیس ، ایف سی اور بلو چستان کا نسٹیبلری کے اہلکار تعینات تھے ۔