Friday, May 17, 2024

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائیوں پر تاجر برادری سراپا احتجاج

کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائیوں پر تاجر برادری سراپا احتجاج
September 13, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات کیخلاف کارروائیوں پر  دکاندار سراپا احتجاج بن گئے ،دکانداروں نے باچاخان چوک پرٹائرجلا کر شدید احتجاج کیا۔ ضلعی انتطامیہ کی ٹیم پہنچی میگانگی روڈ پر جہاں انہوں نے تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کی اس دوران ضلعی انتظامیہ اور دوکاندروں درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی  جس پر تاجربرادری نے میگانگی روڈ، باچاخان چوک پر ٹائرجلاہ کے شدید احتجاج کیا ،، مظاہرین نے روکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہیں ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی ۔ تاجربرادری کا کہنا ہے بلا جواز تاجروں کو گرفتار اور دوکانوں کو سیل کیاگیا ضلعی انتظامیہ کے روئیے کے خلاف ہم تاجربرادری اور دوکانداروں نے احتجاج شروع کیا ۔ ضلعی انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ٹیم میگانگی روڈ پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاون کرنے گئی تھی جہاں پر تاجربرادری نے تعاون کے بجائے تلخ کلامی شروع کی جس کی وجہ سے گرفتاریاں کرنے پر مجبور ہوئے ۔