Friday, April 26, 2024

کرنل شہید سہیل عابد سپرد خاک،نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

کرنل شہید سہیل عابد سپرد خاک،نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت
May 17, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز) شہید کرنل سہیل عابد کو راولپنڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا، ان کی نما زجنازہ آرمی قبرستان راولپنڈی میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت فوجی افسروں اور جوانوں سمیت شہید کے اہلخانہ نے شرکت کی۔ شہید کو فوجی اعزاز کےساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ جب میرا ایک سپاہی شہیدہوتا ہے تو لگتا ہے میرے جسم کا حصہ الگ کردیا گیا ہے۔ آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کی رات میری زندگی کی مشکل ترین رات تھی، مادروطن کی حفاظت کیلئے ہرچیز اور ہرقسم کی قربانی کا عزم کررکھا ہے۔ اس پہلے شہید کا جسکی خاکی ان کے آبائی علاقے وہاڑی کے گاؤں 91ڈبلیو بی لے جایا گیا جہاں معروف عالم دین قاری عابد محمود نےنماز جنازہ پڑھائی۔ نمازجنارہ میں پاک فوج کی نمائندگی گیریژن کمانڈر میلسی جواد احمد ذکاء نے کی، جبکہ حساس اداروں کے اہلکار، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ گیریژن کمانڈر میلسی جواد احمد ذکاء نے کہا کہ کرنل سہیل عابد کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔ شہید کرنل سہیل عابد کے والد راجہ عابد عباسی کا کہنا تھا کہ بیٹے نے ملک کیلئے جان دے کر ہمارا سر فخر سے بلند کردیا  ۔ کوئٹہ  میں دہشت گردوں کےخلاف آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے کرنل سہیل عابد کا تعلق ملٹری انٹیلی جنس سے تھا۔