Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ میں شہری کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش

کوئٹہ میں شہری کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش
October 31, 2018
کوئٹہ ( 92 نیوز ) کوئٹہ کے رہائشی عبدالحق کے گھر میں پانچ نئے مہمانوں کی آمد ہوئی ، عبدالحق کی اہلیہ نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دیا ، اس جوڑے کے پہلے بھی 4 بچے ہیں۔ کوئٹہ کے شہری عبدالحق کی اہلیہ نے نجی کلینک میں 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا ،نجی کلینک کی لیڈی ڈاکٹرشمیم گل مشوانی نے بتایا کہ بچوں کی ولادت نارمل ہوئی ماں اور بچے خیریت سے ہیں۔ عبدالحق کے پہلے بھی چار بچے ہیں جن میں 3 بیٹاں اور 1 بیٹا ہے، عبدالحق کی اہلیہ اور ان کے شوہر اپنا کنبہ بڑھنے پر بے حد خوش ہیں ۔