Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، خود کش جیکٹس بنانے والی فیکٹری سے گولہ بارود برآمد

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، خود کش جیکٹس بنانے والی فیکٹری سے گولہ بارود برآمد
May 21, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خود کش جیکٹس بنانے والی فیکٹری سے بڑی تعداد میں گولہ بارود برآمد کرلیا۔ فیکٹری کلی الماس میں ہلاک دہشتگرد سلمان بادینی کے زیراستعمال تھی۔ کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں آج صبح سی ٹی ڈی اور حساس داروں نے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے ہمراہ کاروائی کی جہاں ایک مکان میں کالعدم تنظیم کی خود کش جیکٹس بنانے کی فیکٹری قبضے میں لے لی۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی گرفتار دہشت گرد کے دوران تفتیش حاصل کی گئی معلومات پر کی گئی ۔ 200کلوگرام سے زائد بارودی مواد،3 تیار خودکش جیکٹیں،2 تیار دیسی ساختہ بم ،2 کلاشنکوف،3 پستول ،پرائماکارڈ،ڈیٹونیٹرز، اور دیسی ساختہ بم بنانے کا سامان بھی بڑی تعداد میں برآمد کر لیا۔ تمام تخریبی مواد دہشت گردوں نے صوبے میں دہشت گردانہ کاروائیوں میں استعمال کرنا تھا جسے سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔