Monday, May 13, 2024

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، خاتون سمیت 6 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، خاتون سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
September 4, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز)  کوئٹہ  میں  مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے خاتون خود کش حملہ آور سمیت 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ وطن کے محافظوں نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملادیے ، کوئٹہ میں تباہی پھیلانے کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ مشرقی بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی  کے آپریشن  میں 6 دہشتگردہلاک ہوگئے جبکہ  ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا،چارزخمی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشتگردوں میں خاتون خودکش حملہ آور بھی شامل ہے ،دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مشرقی بائی پاس کے قریب دہشتگردوں کی موجودگی  کی خفیہ اطلاع پر  رات تین بجے کارروائی کی گئی ،علاقے کو گھیرے میں لے کر سکیورٹی فورسز نے کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک خودکش حملہ آورنے خودکو اڑالیا جبکہ ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی۔ دہشگردوں کے خلاف آپریشن 5گھنٹے جاری رہا ،کارروائی کےدوران 5اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے  ایک جوان اسپتال میں دوران علاج جام شہادت نوش کر گیا۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں خاتون اور ایک مرد نے خودکش جیکٹیں پہنی ہوئی تھیں،جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا۔