Monday, May 13, 2024

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا اہم رکن گرفتار
February 9, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ گرفتار کرلیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم چند روز پہلے افغانستان سے واپس آیا تھا۔