Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ میں سول ہسپتال کے کمرے کرائے پر دستیاب

کوئٹہ میں سول ہسپتال کے کمرے کرائے پر دستیاب
March 3, 2015
کوئٹہ (نائنٹی ٹو نیوز)کوئٹہ  کے سول ہسپتال کے وی آئی پیز کمرے مریضوں کے بجائے لوگوں کوکرائے پردے دئیے  گئے۔ سول ہسپتال میں بیس سے زائد وی آئی پیز رومز ہیں جو صرف اہم شخصیات کے لئے مخصوص ہیں، تاہم پیرا میڈیکس اسٹاف کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ ان کمروں کو خالی ہونے کی صورت میں کرایوں پردے دیتی ہے، وہاں ایک خاندان رہاش پذیر بھی ہے۔ ان کمروں  میں رہنے والے ایک خاندان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر کا ایک فرد ہسپتال میں ملازم ہے یہ گھر سابقہ ایم ایس کی جانب سے انھیں الاٹ کیا گیا تھا تاہم انھیں کمرے خالی کرنے کا نوٹس مل گیا ہےاورکمروں کو جلد خالی کر دیا جائے گا۔