Monday, May 13, 2024

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مبینہ دہشت گرد ہلاک

کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، مبینہ دہشت گرد ہلاک
June 22, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہر آباد میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔

 ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد کی شناخت کالعدم تنظیم کے اہم رکن کے طور پر ہوئی ہے۔ مبینہ دہشت گرد کی جانب سے فائرنگ اور دستی بم دھماکا کیا گیا جس سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ مبینہ دہشت گرد فرقہ وارانہ اور لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔