Sunday, September 8, 2024

کوئٹہ میں سالانہ 10سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین دھنسنے کا انکشاف

کوئٹہ میں سالانہ 10سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین دھنسنے کا انکشاف
November 30, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) بلوچستان اور امریکی یونیورسٹی کی مشترکہ ارضیاتی تحقیق نے کوئٹہ کے بارے میں خطرناک انکشاف کیا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سالانہ 10سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین دھنس رہی ہے۔ یہ مناظر کسی زلزلے سے تباہ عمارتوں کی نہیں ہے بلکہ ارضیاتی تبدیلی کی وہ خطرناک شکل ہے  جس کے نتائج مسقبل قریب میں کوئٹہ کے باسیوں کو بگتنا پڑیں گے ۔ یہ کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی کے ماہر ارضیات پروفیسر ڈاکٹر دین محمد کا۔ ان کے مطابق شمال اور جنوب سے زمین دھنسنے کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ تقریبا سالانہ 10سینٹی میٹر کی رفتار سے زمین دھنس رہی ہے۔ امریکی اور مقامی تحقیقاتی ٹیم نے گلوبل پوزیشنگ سسٹم اور سٹلائیٹ تصاویر کی مدد سے کوئٹہ میں ارضیاتی تبدیلیوں کا مطالعہ کیا ۔ ماہرین نے خبر دار کیا ہے کہ زیر زمین پانی کے ذخائرکو مزید نکالنا خطرناک ثابت ہو گا۔ زمین دھنسنے کی وجہ سے گاہی خان چوک سریاب روڈ اور دیگر علاقوں میں بیشتر عمارتوں میں دراڑیں پڑ چکی جو کسی بھی وقت مکمل طور پر مہندم ہوسکتی ہے۔