Monday, May 20, 2024

کوئٹہ میں سائنس کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کوئٹہ میں سائنس کالج کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 15 زخمی
December 30, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکہ ہوا، 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیموں کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، دھماکے کے زخمیوں کو جلد طبی امداد فراہم کرنے ہدایت کردی۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ دھماکہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کاروائی ہے، یہ عناصر بلوچستان کی پُرامن فضا کو خراب کرناچاہتے ہیں، جو ہمیشہ ناکام رہیں گے۔