Monday, May 6, 2024

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکار شہید، سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا

کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکار شہید، سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کر دیا
June 11, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزریراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پشتون آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گشت پر مامور پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی وزیر، دو کانسٹیبل اور ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔ جاں بحق پولیس اہلکاروں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ ملزموں کی تلاش جاری ہے، جلد پیش رفت ہو گی۔ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزموں کی تلاش کےلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ دوسری طرف وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزموں کی جلد گرفتاری کے احکامات جای کیے ہیں۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی پشتون آباد واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔