Monday, May 6, 2024

کوئٹہ میں دھماکا، چار پولیس اہلکار شہید ، 11افراد زخمی ‏

کوئٹہ میں دھماکا، چار پولیس اہلکار شہید ، 11افراد زخمی ‏
May 14, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کی منی مارکیٹ میں دھماکاہوا جہاں چار پولیس اہلکار شہید جبکہ تین اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں ۔ پولیس کے مطا بق کوئٹہ میں  نواحی علاقے سیٹلائٹ ٹاون منی مارکیٹ میں مسجد کے باہر کھڑی موٹرسائیکل  میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کے نتیجے میں مسجد کے باہر سکیورٹی پر مامور  محمد اسحاق، غلام نبی ، ذوالفقار  اور مشتاق شاہ شہید ہو گئے  ، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ٹراما سینٹر میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔

داتا دربار کے قریب پولیس وین کے نذدیک دھماکا ،10 افراد شہید

دھماکے کے بعد پولیس ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بڑی نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کئے گئے پولیس حکام کے مطابق ابتدائی طور تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور صوبائی وزیر داخلہ نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھناؤنی  سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن وامان کی صورتحال خراب  کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، عدم  استحکام پیدا کرنے والوں کا  مقابلہ پوری طاقت سے کیا جائے گا۔