Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں دوسرے روز بھی تنور بند، عوام مشکلات کا شکار

کوئٹہ میں دوسرے روز بھی تنور بند، عوام مشکلات کا شکار
November 11, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں دوسرے روز بھی تنور بند ہیں  جب کہ نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے  ۔ انتظامیہ کی جانب سے روٹی کے نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف شہر کے بیشتر تنور بند ہیں ۔ صدر آل بلوچستان تنور ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے  روٹی کی قیمت 30 روپے مقرر کی جائے ،   آٹے کے بحران کے باعث  فی بوری کی قیمت 5 ہزار 5 سو سے زاہد ہو گئی۔ نعیم خان نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا گیا تو ہڑتال جاری رہے گا، تنور مالکان 320گرام کی وزن کی روٹی کو 20روپے میں فروخت کرنا چاہتے ہیں ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 320گرام کا وزن میں روٹی فروخت کرنے کی اجازات نہیں دی رہی ۔تنور مالکان کا کہنا تھا کہ  380گرام کے وزن کافی روٹی 30روپے میں فروخت کرناچاہتے ہیں  ۔ دوسری جانب دوروز گز ر گئے لیکن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ مقرر نہیں کیا گیا ، آٹے بحران کی ایک وجہ گندم کی خریداری کا نہ ہونا ہے  ، محکمہ خوراک بلوچستان نے دو سال سے گندم کی خریداری نہیں کی ۔