Thursday, April 18, 2024

کوئٹہ میں دو خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواتین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

کوئٹہ میں دو خواتین پر تیزاب پھینک دیا گیا، ملزم گرفتار، وزیراعلیٰ بلوچستان کی خواتین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
May 15, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں معمولی تنازع پر نوجوان نے دو خواتین پر تیزاب پھینک دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر سبزی منڈی میں نامعلوم ملزم نے دو خواتین پر تیزاب پھنک دیا۔ واقعہ کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے دونوں خواتین کو بی ایم سی ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کردیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اٹھارہ سال کی رمشا پچیس فیصد جبکہ اس کی بائیس سال کی بھابھی حنا پچاس فیصد متاثر ہو ئی ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ معمولی تنازع پر وجے نامی نوجوان نے ان دونوں لڑکیوں پر تیزاب پھینکا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں خواتین کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔