Tuesday, May 14, 2024

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، ملازمین کے احتجاج کے باعث اہم شاہراہیں بند

کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ، ملازمین کے احتجاج کے باعث اہم شاہراہیں بند
March 29, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، ملازمین کے احتجاج کے باعث شہر بھر کی تمام اہم شاہراہوں کوبند کردیا گیا، جس کے باعث عوام کوشدید مشکلات کا سامنا، گاڑیوںکی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔

کوئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور ملازمین کے احتجاج کے باعث بلوچستان حکومت نے شہر میں 15 دنوں کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت ریلیاں، جلسے، جلوس اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے، ملازمین کی جانب وزیراعلیٰ ہاؤس، بلوچستان اسمبلی کے گھیر اؤ کے اعلان کے باعث ریڈزون کی جانب جانے والے تمام راستوں کو کنٹینروں اور ٹرکس لگا کر مکمل بند کردیا گیا۔

شاہراہیں بند ہونے سمنگلی روڈ، ائیرپورٹ، ڈبل روڈ، چمن پھاٹک، جناح روڈ پشین اسٹاف سمیت دیگر سٹرکوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ لوکل بسوں کو بھی شہر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس کے باعث شہریوں سمیت طلباء کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن مختلف ملازمین سے منسلک تنظیموں کی جانب سے ہاکی چوک پر احتجاجی دھرنا بھی جاری ہے۔