Friday, May 3, 2024

کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا

کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آ گیا
November 28, 2015
کوئٹہ (92نیوز) وادی کوئٹہ اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد نیچے گر جانے کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ قلات کم سے کم درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ شدید سردی کی لپیٹ میں آ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق وادی کوئٹہ اور بلوچستان کے سرد علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی دو اور قلات میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رنا پڑ رہا ہے۔