Friday, May 3, 2024

کوئٹہ میں خواتین کے کردار کے حوا لے سے مصوری کی نمائش کا انعقاد

کوئٹہ میں خواتین کے کردار کے حوا لے سے مصوری کی نمائش کا انعقاد
May 3, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ایک نجی تنظیم کی جانب سے معا شرے میں خواتین کے کردار کے حوالے سے مصوری کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مصوروں نے رنگوں کی مدد سے عورت کے ہر روپ کی خوبصورتی سے عکاسی کی۔ معاشرے میں خوا تین کا کردار یہ عنوان ہے مصوری کی اس نمائش کا جو کوئٹہ میں ایک نجی تنظیم کی جانب سے لگائی گئی ۔ خواتین مصوروں نے رنگوں کی مدد سے معاشرے میں خواتین کے ہر کردار کو بیاں کی کوشش کی ۔ مصورہ کہتی ہیں کہ معاشرے کے ہر پہلو کے استحکام میں عورت مرکزی کردار کی حیثیت حاصل ہے۔ وہ بہترین ماں، باوقار بہن، ہم قدم شریک سفر، ڈاکٹر، نرس، وکیل ، فرض شناس پولیس آفیسر ،قابل معلمہ اور مفید شہری کی حثییت سے معاشرتی ترقی و تعمیر میں اہم کردار نبھا رہی ہے۔ نمائش میں شرکا کا خوب رش لگا رہا ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ خواتین نے ہر شعبے میں بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ مصورہ کہتی ہیں کہ عورت نے اپنی بے مثال ذہانت، مضبوط قوت ارادی اور علم و دانش کی بنیاد پر عظیم کارناموں کی تاریخ رقم کی ہے اور ناقابل فراموش تاریخی مقام حاصل کیا ہے۔ آج کی عورت کو بھی حو صلہ افزائی اور صحیح سمت میں رہنمائی کی ضروری ہے۔