Wednesday, April 24, 2024

کوئٹہ میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا

کوئٹہ میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا
September 3, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ مہم کے دوران بلو چستان بھر میں 95 ہز ار درخت لگائے جا ئیں گے۔ کوئٹہ میں شجرکا ری مہم کا آغاز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پودا لگا کر کیا۔ وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال اور متعلقہ حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اس مو قع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ پودوں کی دیکھ بھال کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ زیادہ علاقوں میں ایسے پودے لگائے جائیں گے جنہیں پانی کی کم سے کم ضرورت ہو۔ وزیراعلیٰ بلو چستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سے جنگلات ختم ہو رہے ہیں ۔ غیر قانونی کٹائی روکنے کے لئے ٹیمپر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے عوام بلخصوص طالب علموں میں شجرکاری مہم کا شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شجر کاری مہم کے تحت آئندہ پانچ سال میں دس ارب پودے لگانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔