Monday, May 13, 2024

کوئٹہ میں بھی آٹے کے بحران نے سر اٹھالیا

کوئٹہ میں بھی آٹے کے بحران نے سر اٹھالیا
January 19, 2020
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں بھی آٹے کے بحران نے سر اٹھالیا ،  بحران کے باعث قیمتیں بھی بڑھ گئیں ، ایک ماہ میں  20 کلو کے آتے کے تھیلے میں  80 سے 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے ، شہریوں نے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ بلوچستان میں بھی گندم بحران کے بعد آٹے کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں ، آج کوئٹہ میں 20کلوآٹے کے تھیلے میں 20 روپےاضافے کے ساتھ تھیلے کا ریٹ11سو 20روپے ہو گیا ہے۔ رواں ماہ کے دوران آٹے کے 20کلو تھیلے میں 80سے 100روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ،،،دکانداروں نے سرکاری نرخ نامے کو مسترد کردیا ہے ۔ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے شہریوں نے  احتجاج  کیا ، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا کر مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،شہریوں کا کہنا ہے کہ دکانوں میں پرائس لسٹ بھی موجود نہیں ہے مہنگائی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ۔ دوسری جانب  آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تندور مالکان نے بھی کمرکس لی ،روٹی کے وزن کو کم کرنے اور قیمتوں بڑھانے کا عندیا دے دیا ۔