Sunday, May 12, 2024

کوئٹہ میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردہلاک

کوئٹہ میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی کےساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گردہلاک
May 26, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں خفیہ اطلاع ملنے پر سی ٹی ڈی فورس سمیت دیگر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی پر سرچ آپریشن کیا۔ کئی گھنٹے جاری آپریشن کے بعد مبینہ دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ کی تلاشی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار مبینہ دہشتگرد ہلاک اور دو فرار ہو گئے ۔ مبینہ دہشتگردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بتایا جاتا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگرد فورسز پر حملوں میں ملوث رہے ہیں اور کوئٹہ میں مزید دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے اکٹھے ہوئے تھے جو سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے بعد ناکام بنا دی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔