Saturday, April 20, 2024

    کوئٹہ میں بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگرکرنے کیلئے ہفتہ اطفال منایا گیا

      کوئٹہ میں بچوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کو اجاگرکرنے کیلئے ہفتہ اطفال منایا گیا
May 11, 2015
کوئٹہ(92نیوز)کوئٹہ میں بچوں کی غیرنصابی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ہفتہ اطفال منایا گیا ،قلم قبیلہ کے زیر اہتمام ہونے والی ہفتہ اطفال کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان اور کمانڈر سدرن کمانڈ بھی  مستقبل کے معماروں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں چلڈرن اکیڈمی کی سالانہ تقریبات میں ہفتہ اطفال بھی منایا گیا ۔ ہفتہ اطفال کے دوران شہر کے مختلف اسکولوں کے بچوں میں تقریری مقابلے ، مضمون نویسی ، ذہینی آزمائش ، پوسٹر سازیاور ٹیبلوذ کے مقابلوں کا انعقاد کروایا گیا ۔۔ اختتامی تقریب میں وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ  بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے موجود تھے ۔ قلم قبیلہ کے زیر اہتمام ہونے والی اختتامی  تقریب میں بھی بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو ، ملی نغمے پیش کئے تقریب  کے شرکاء سے مہمانوں نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ بچے ہفتہ اطفال منانے پر انتہائی خوش تھے ان کا کہنا تھا کہ نصاب کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں ان کی  ذہنی و جسمانی نشوونماکرتی  ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ہفتہ اطفال کے تحت ہونے والے مختلف مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ وزیر اعلی بلوچستان کی جانب سے چلڈرن اکیڈیمی کے لئے دس لاکھ روپے کی امداد کا اعلان بھی کیا گیا ۔