Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا‘ قتل‘ اقدام قتل‘ دہشت گردی کی دفعات شامل

کوئٹہ میں بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا‘ قتل‘ اقدام قتل‘ دہشت گردی کی دفعات شامل
October 20, 2015
کوئٹہ (92نیوز) کوئٹہ میں سریاب روڈ پر بم دھماکے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سانحہ سریاب کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافر سول ہسپتال سی ایم میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ رات بس دھماکے کا مقدمہ نامعلوم ملزموں کے خلاف سریاب تھا نے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں در ج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گر دی ایکٹ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پو لیس نے دھماکے کے مختلف پہلوو¿ں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ میں بس دھماکے میں 11افراد جاں بحق جبکہ 23افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کیا گیا تھا۔ زخمیوں میں پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے بعض افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔