Friday, March 29, 2024

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا ، دو پولیس اہلکار شہید

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا ، دو پولیس اہلکار شہید
August 8, 2021 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا ہوا جس میں دو پولیس اہلکار شہید اور آٹھ اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

دہشت گردوں نے بلوچستان اسمبلی کے قریب ڈیوٹی سے واپس پولیس لائنز جانے والے اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔ موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد اس وقت پھٹا جب پولیس کی وین قریب سے گزر رہی تھی۔

بزدل دہشتگردوں کی کارروائی میں 2 پولیس اہلکار جام شہادت نوش کر گئے۔ 12 پولیس اہلکاروں سمیت 21 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔

دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 7 سے 8 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔

گورنر بلوچستان اور وزیراعلی جام کمال نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلی بلوچستان نے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو سے رپورٹ طلب کر لی۔ جام کمال کہتے ہیں کہ دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔