Friday, April 26, 2024

کوئٹہ میں بس اور کار میں تصادم ، 3افراد جاں بحق

کوئٹہ میں بس اور کار میں تصادم ، 3افراد جاں بحق
May 6, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں بس اور کار میں تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق  جب کہ  ایک زخمی ہو گیا ، حادثہ کو ئٹہ کے نواحی علاقے مغربی بائی پاس پر پیش آیا۔ پولیس کےمطابق کوئٹہ میں نواحی علاقے مغربی بائی پاس مینگل آباد کے قریب بس اور کا میں ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیاہے  جہاں شناخت کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ جائے حادثہ پر ریسکیوٹیم نے کار اور بس کو روڈ سے ہٹا کر شاہراہ  ٹریفک کے لئے کھول دی۔ دوسری جانب ڈیرہ غازی خان کے علاقے نور والا کے قریب انڈس ہائی وے پر اس وقت ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں  کراچی سے چارسدہ جانے والی تیز رفتار مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں 20 مسافر زخمی ہوگئے ۔چودہ  زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا جبکہ باقی  زخمیوں  کو ڈی ایچ کیواسپتال ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیاہے ۔ ریسکیو حکام کے مطابق  زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔