Saturday, May 11, 2024

کوئٹہ میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قلت، بیشتر پٹرول پمپس بند

کوئٹہ میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قلت، بیشتر پٹرول پمپس بند
June 9, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی، جس کی وجہ شہر کے بیشتر پٹرول پمپس بند ہوگئے، کھلے پٹرول پمپس پر بھی لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کوئٹہ میں ایک بار پھر پٹرول کی قلت نے سر اٹھا لیا، شہر کے بیشتر پٹرول پمپس ہوگئے، کھلے پٹرول پمپس پر بھی گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پچھلے 10 دنوں سے پٹرول کا مسلہ حل نہیں ہورہا ہے، تمام تر صورتحال میں حکومت اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ نجی کمپنیوں کی جانب سے پٹرول کی ترسیل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پٹرول پمپس کردئےے گئے ہیں، کھلے پٹرول پمپس پر بھی دستیاب پٹرول کا اسٹاک ختم ہونے کا خدشہ ہے۔