Thursday, April 18, 2024

کوئٹہ میں ایک بار پھر صفائی مہم کا آغاز کردیا

کوئٹہ میں ایک بار پھر صفائی مہم کا آغاز کردیا
June 24, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جو 21دنوں پر مشتمل ہوگی ، صوبائی وزیر بلدیات نے اپنی جان چھڑانے کے لئے  شہرمیں صفائی کی ابتر صورتحال کا ذمے دار سابق ایڈمنسٹریٹر کو قراردے دیا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک مرتبہ پھر ہفتہ صفائی مہم  کا آغاز  کر دیا گیا ۔ صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی اور ایڈ منسٹریٹر سمیت دیگر حکام نے  جھاڑو لگا کر مہم کا آغاز کیا ۔ اکیس دنوں پر مشتمل مہم کے دوران شہر بھر کی کچرہ کنڈی اور سیوریج لائنوں کی صفائی کی جائے گی ، صوبائی وزیر بلدیات نے  شہر میں صفائی کی ابتر صورتحال پر اپنی جان چھڑانے کے لئے تمام ملبہ سابق ایڈ منسٹرٹر پر ڈال دیا ۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے صفائی مہم صرف فوٹوسیشن تک محدود نہ رہے بلکہ عملی طور پر اقدامات کئے  جائیں  تاکہ کوئٹہ شہرکی خوبصورتی ماند پڑنے سے بچ سکے ۔