Thursday, April 25, 2024

کوئٹہ میں اینٹی ٹیرراسٹ فورس کی نویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

کوئٹہ میں اینٹی ٹیرراسٹ فورس کی نویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
March 14, 2019
 کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ میں اینٹی ٹیرراسٹ فورس کی نویں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں چار ماہ کی جدید تربیت مکمل کرنے والے ایک سو 85 جوان پاس آؤٹ ہوئے۔ ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو طلا طم خیز موجوں سے وہ گبھرایا نہیں کرتے یہ حوصلے اینٹی ٹیررسٹ فورس کے ان جوانوں جن کی نویں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد اے ٹی ایف سینٹر میں کیا گیا۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلی بلوچستان تھے۔ 4 ماہ کی جدید تربیت مکمل کرنے والے اے ٹی ایف کے جوانوں نے مختلف عملی مظاہرے دیکھائے۔ پا سنگ آوٹ ہونے والے 1 سو 85 جوانوں نے صوبے میں امن و امان قائم رکھنے ، امن دشمنوں سے نمٹنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا عہد لیا۔ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اس تربیت کے ذریعے اپنے علاقوں میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وزیرا علیٰ بلوچستان نے دوران تر بیت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اے ٹی ایف کے جوانوں کو انعامات سے نوازا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں سے امن لوٹا ۔ صوبے کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔