Saturday, April 20, 2024

کوئٹہ میں امنجی سکول بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت فراہمی کیلئے کوشاں

کوئٹہ میں امنجی سکول بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت فراہمی کیلئے کوشاں
February 12, 2021

کوئٹہ (92 نیوز) صحت مند تفریح مہارت میں نکھار اور اپنے مدمقابل کو ڈھیر کرنے کے حربے مارشل آرٹس کا خاصہ ہے کوئٹہ میں امنجی سکول پہاڑوں کے دامن میں بچوں کو اسکی تربیت کی فراہمی کوشاں ہے۔

کوہ مہردار کے دامن میں اس تربیتی مرکز کو امنجی ہوم اینڈ سکول کہا جاتا ہے، جہاں صرف ننے منے بچے بلکہ والدین بھی مارشل آرٹس کے چائینیز اور جایپنیز فارمولے اپناتے ہوئے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

سکول کے ٹرینر کا کہنا ہے کہ پہاڑوں کے دامن میں قائم تربیتی مرکز کا مقصد چائنیز مارشل آرٹس، تائی چی، چین تائی چی، گیلری گرافی، تیراندازی، کراٹے، ووشو سمیت دیگرصلاحیتوں کو سامنے لانا ہے۔

امنجی سکول میں ہر عمر کے افراد اپنی تربیت کو منزل تک دوام بخش رہے ہیں، جن کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان سمیت عالمی مقابلوں میں حصہ لیں۔